گوجر خان ۔(طارق محمود بشیر) قتل کی لرز خیر واردات ۔مقدمہ درج ملزمان فرار

اسلام پورہ جبر ڈھوک شیرووالی میں صبح 7 بجے قتل کی واردات ، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
گوجرخان (اہم نیوز) علی الصبح شرقی گوجرخان میں قتل کی واردات، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق شرقی گوجرخان اسلام پورہ جبر کے نواح میں واقع ڈھوک شیرو والی ڈاکخانہ پنڈوڑی میں گزشتہ روز نماز فجر کے بعد قتل کی واردات ہوئی، متوفی فرحت محمود کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ گوجرخان کو دی گئی درخواست میں مدعی مقدمہ خلیل الرحمن ولد عبدالعزیز نے بتایا کہ وہ ہمراہ اسد وسیم، عامر شریف گاؤں کی مسجد میں فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو فرحت محمود ولد محمد افسر سے ملاقات ہوئی جس نے کہا کہ میرے گھر چلو چائے پی کر چلے جانا، ہم اس کے گھر کی بیٹھک میں چلے گئے، بوقت قریب 7:10بجے دروازے پر دستک ہوئی توفرحت محمود گیٹ کی طرف گیا، ہم بھی اس کے پیچھے گیٹ تک آئے تودیکھا کہ دو نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں موٹرسائیکل ہنڈا125پر سوار تھے، پیچھے بیٹھے نوجوان نے اوڑھی ہوئی چادر کے نیچے سے کلاشنکوف نکال کر سیدھا برسٹ فرحت محمود پر کیا جو فرحت کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی فرحت محمود کو ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گیا، مدعی مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 992 بجرم 302/34 تعزیرات پاکستان درج رجسٹر کر لیا، مقتول کی نعش کوپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا، نماز جنازہ کے بعد مقتول کی تدفین کر دی گئی، نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں