نجی ہسپتال کی انتظامیہ کے سٹاف کا ذچگی دوران خواتین کی وڈیو بنانے اور وٹس ایپ گروپس میں شیئر کرنے کا انکشاف

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب زمان نامی شخص نے دکان سے پرانا موبائل خریدا جس میں ہسپتال میں بنائے جانے والی ویڈیوز برآمد ہوئیں ۔ زمان نے ان ویڈیوز کی شکایت ہسپتال انتظامیہ سے کی مگر ہسپتال انتظامیہ نے ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جس پر زمان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شیخوپورہ کو کاروائی کے لیے درخواست دی جس میں زمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا انکا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود سٹاف اس طرح کی ویڈیوز بنا کر وٹس ایپ گروپوں میں شئیر کرتے ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں۔ زمان کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا تاہم ہسپتال کے مالک نے کاروائی سے بچنے کے لیے سٹاف نرس اور درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ واقعے میں ملوث سٹاف افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں