‏حکمران جماعت میں دراڑیں واضح ہونا شروع ہوگئیں، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ناراض، الگ دھڑا بنانے کا امکان۔ جانئے کتنے ایم پی ایز ہیں اور ناراض گروپ میں کون کونسے ایم پی ایز شامل ہیں؟

حکمران جماعت میں دراڑیں واضح ہونا شروع ہوگئیں، پی ٹی آئی کے بعض ایم پی ایز ناراض، الگ دھڑا بنانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا اکٹھ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔ مختلف ایم پی ایز نے شکایات کے ڈھیر لگا دئے، جس میں افسر شاہی کا رویہ اور وفاق کی براہ راست پنجاب میں مداخلت شامل ہے

ناراض ایم پی ایز کے مطابق سرکاری افسرام کا رویہ تضحیک آمیز ہے، ہم عوام کے نمائندے ہیں مگر ہماری بات نہیں سنی جاتی ۔ بہت سے ایم پی ایز نے وفاق اور وفاقی نمائندوں کی پنجاب میں براہ راست مداخلت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ناراض اراکین کا تعلق ناراض ایم پی ایز کا تعلق سرگودھا ، بھکر، وہاڑی ،چنیوٹ ، شیخوپورہ، حافظ آباد ، ڈی جی خان سے بتایاجارہاہے، جن میں غضنفر عباس چھینہ،علی خاکوانی ،عامر حسن شہانی ،احسن بھٹی ،اعجازاحمد بندیشہ،فیصل فاروق چیمہ ،تیمور خان لالی ،خواجہ داؤد، محی الدین کھوسہ،عمر اور خرم شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،چھوٹی موٹی شکایات تو اکثر ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہوتی رہتی ہیں،یہ کہنا کہ ان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں ہوتی تو یہ غلط ہے ،ارکان اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ پہلی میٹنگ میں 15 ارکان شریک ہوئے ، ارکان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی میں صرف 20 ممبران کی اکثریت حاصل ہے۔ اگر یہ تعداد ایسے ہی بڑھتی رہی تو عثمان بزدار حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے اور خدشہ ہے ن لیگ فارورڈ بلاک بناکر اور چوہدریوں کو ساتھ ملاکر پنجاب میں اپنی حکومت قائم کرسکتی ہے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں