شدید سردی گیس غائب ۔ ایل جی پی فروخت کرنے والے من مانی کرنے لگے ۔ حکومت خاموش تماشائی ۔ عوام پریشان اور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران جاری ہے، مختلف شہروں سے گیس کی عدم دستیابی اور لو پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سی شدید سردی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق گیس کی رسد میں بہتری آئی ہے، اور 31 دسمبر سے جنرل انڈسٹری کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گیس بحالی کا فیصلہ مول گیس فیلڈ سے گیس سپلائی کی بحالی اور آر ایل این جی سپلائی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے،صنعتی شعبے کو گیس سپلائی کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو بھی جلد گیس بحال کردی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2018 میں گھریلو شعبے کو اوسطاً محض 150 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی فراہم کی گئی تھی جو رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے  میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگئی ہے۔

تاہم  گھریلو صارفین اور ترجیحی شعبوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں