شیخوپورہ:۔نجی ہسپتال وڈیو سکینڈل. دوران زچگی ویڈیو بنانے والی نرس کا اقبالی بیان دیکھئے

طاہرہ نامی نرس نے اقبال جرم کرلیا اور اقبالی بیان دیتے ہوئے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ ہسپتال کے مالک سرفراز کا کہنا ہے کہ جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو میں نے وہ ویڈیو لے لی اور خود تھانے جاکر پرچہ درج کروایا

نرس طاہرہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو اپنے دوست کے کہنے پر بنائی۔ مجھے میرے دوست نے مجبور کیا کہ دوران زچگی کی ویڈیو بناؤ اور ہم ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے ہیں۔ میری مجبوری بن گئی تھی کیونکہ اس نے میری قابل اعتراض تصویریں بنائی تھیں اور وہ مجھے بلیک میل کررہا تھا۔

اقبالی بیان کے دوران نرس طاہرہ نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔بہت بڑا گناہ کیا ہے میں اللہ سے بھی معافی مانگتی ہوں۔ میں بہت مجبور تھی۔ اپنی عزت بچاتے بچاتے یہ گھناؤنا کام کرگئی


وڈیو بنانے والی خاتون کا بیان دیکھئے

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں