منفی کرداروں نے میری پرفارمنس کو بام عروج پر پہنچا دیا:صباقمر۔رپورٹ ثانیہ شیخ

کراچی(ثانیہ شیخ) اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ ڈرامہ سیریل’’ مات ‘‘سے مجھے جو شہرت ملی اس کا تصور کبھی نہیں کیا تھا حالانکہ اس میں میرارول منفی تھا،ڈرامہ سیریل باغی اور چیخ میں بھی منفی کرداروں نے میری پرفارمنس کو بام عروج پر پہنچا دیا ۔ صباقمرنے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈرامہ’’ مات‘‘ میں منفی کردارقبول کرتے ہوئے ڈر لگ رہاتھالیکن پھر یہ سوچ کرہاں کردی کہ اگراپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا ہے تو ہر طرح کا رول کرنا ہوگااور یہ بروقت فیصلہ تھا، اس سے مجھے بریک تھرو ملا اورمیں نے عام لوگوں میں پہچان حاصل کر لی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں