عمار حیدر کے قتل نے نیا رخ لے لیا ٹک ٹاک وڈیو نے عمار کی جان لے لی ۔ تفصیل جانئے

لاہور: (اہم نیوز) دو روز قبل قتل ہونے والے عمار حیدر کے قتل نے نیا رخ اختیار کر لیا، مقتول نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی ماری اور جاں بحق ہوا، مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کا گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

ٹک ٹاک نے ایک اور معصوم کی جان لے لی، سیالکوٹ کے نواحی قصبہ کھروٹہ سیداں میں دو روز قبل قتل ہونے والے فسٹ ائیر کے طالب علم سید عمار حیدر کے قتل نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ مقدمہ قتل میں نامزد ملزم ذوہیب نے گرفتاری کے لئے پیش ہونے سے پہلے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ وہ تینوں دوست زوہیب، مسلم اور عمار ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنا رہے تھے اور عمار نے زوہیب پر پستول نکال کر فائر کئے جو نہ چل سکے بعد ازاں اپنے پیٹ پر رکھ کر فائر کیا تو گولی چل گئی جس سے وہ جاں بحق ہوا۔

نامزد ملزم ذوہیب نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے عمار کو قتل نہیں کیا وہ تینوں دوست تھے اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے انکا دوست جاں بحق ہوا، ذوہیب نے کہا کہ وہ تھانہ گرفتاری کے لئے پیش ہو رہا ہے اور پولیس کو حقائق بتائے گا جبکہ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والد نے ذوہیب اور مسلم کو بیٹے کے قتل میں نامزد کیا ہے تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جایئں گی اور میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اور جلد تمام حقائق سامنے لے آیئں گے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں