راولپنڈی(انوارالحق مغل)پریم یونین (سی بی اے) کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عرفان اشتیاق نے کہاہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناہی حاصل کرنے کے بعد ریلوے انتظامیہ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور کیس واپس لینے کیلئے دباؤ

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پریم یونین (سی بی اے) کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عرفان اشتیاق نے کہاہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناہی حاصل کرنے کے بعد ریلوے انتظامیہ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے کے علاوہ یونین عہدیداران کو تبادلوں اور جبری ریٹائرڈ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ہم کسی صورت بھی غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے دائر مقدمے سے دستبردار نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے ڈی ایس راولپنڈی پر الزام عائد کیا کہ ڈویژنل سپریڈنڈنٹ منور شاہ نے ریلوے پریم یونین کے عہدیداروں کو دفتر ھذا میں بلاکر دھمکیاں دی ہیں کہ اگر تم نے کیس واپس نہ لیا تو تمہاری ٹرانسفر کر دی جائے گی اور جبری ریٹائرڈ کردیا جائے جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جن میں سردست پریم یونین کے نائب صدر نفیس خان کو سکھر،ڈویژنل سیکرٹری محمد نوید بنگش کو ملتان،ڈویژنل آرگنائزر رمضان شاہ کو کوئٹہ اور نائب صدر محمد خان کو کراچی ٹرانسفر کردیا گیا ہے علاوہ یونین کے عہدے داران کی لسٹیں جی ایم ریلوے کو ارسال کر دی گئی ہیں ڈاکٹر عرفان اشتیاق کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل ثبوتوں کے ساتھ آئینی اور قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے مذکورہ بھرتیوں کے حوالے سے حکم امتناعی کے احکامات جاری کردیے تھے ریلوے انتظامیہ حکم امتناعی خارج کرانے میں ناکام ہونے کا غصہ پریم یونین کے عہدے داران سے اتارنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ نہ روکا تو ملک بھر کے ڈویژنل دفاتر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کیلئے ہم نے تمام ڈویژنوں کے صدر سیکریٹری کو اطلاع دے دی ہے کہ وہ اپنی تیاری کریں اگر پہیہ جام ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی ایس منورشاہ اور جی ایم ریلوے پر ہوگی جو غیر قانونی طور پر پریم یونین کے عہدے داروں کو ذہنی طور پرٹارچر کر رہے ہیں ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے وفاقی وزیر شیخ رشید اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کو غیر قانونی اقدام اٹھانے سے روکا جائے اور معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں