شدید سردی کے باعث سکولوں میں تعطیلات توسیع کا اعلان‎

پشاور: (اہم نیوز) خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے 07 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات میں 07 جنوری 2020ء تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز 07 جنوری تک بند رہیں گے۔

ضیا اللہ بنگش نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں