کینیڈا میں پاکستان ڈے کے حوالے سے زبردست پروگرام ۔انوارلحق مغل

اسلام آباد(انوارلحق مغل) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضابشیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے تاہم امن وامان کی صورت قائم رکھنے اور اسلام کے اخلاقی ورثہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سے جنم لینے والی نفرتوں کو پھیلنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینیڈاکی پارلیمنٹ ہال میں پاکستان ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر سلمہ عطاء اللہ جان،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سینٹر فیصل جاوید اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی خطاب کیا رضا بشیر تارڑ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کیملک میں پانی کی کمی دورکرنے کیلئے ڈیم بنانے کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی دشواری کی فوری اور شدت کے بارے میں قوم کو حساس کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ ان کے مستقل کریڈٹ میں وزیراعظمعمران خان نے اس پہلوکو قبول کیا اور اس پر زور دیا تھاسینیٹر سلما عطا اللہ جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینیڈین پاکستانی فعال طور پر کینیڈا کی سیاست میں حصہ لیں اور تمام اہم مرکزی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوں نیوزی لینڈ کے واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مسلمانوں کو خوف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ان کا اپنا گھر ہے پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فخر مند خود مختار ملک ہیں اور ہم یقینا غربت، بے روزگاری اور اقرباپروری کے چیلنجزکو نمٹنے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی اور معاشرے میں پھیلی برائیوں پر قابو پانے کے بھرپور کوشش کرنی ہوگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جمع کیا گیا ڈیم فنڈ صرف اور صرف ڈیم کی تعمیر کیلئے ہی خرچ کیا جائے گاسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کا تعلق آبی بحران کے خاتمے کے ساتھ اس ھوالے سے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں ہم آپس میں اتحاد، عقائد اور نظم و ضبط کے ذریعے ہی ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا کہ عالمی سلامتی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانیوں نے پیش کی ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ہیں بین الاقوامی امن بحال رکھنے کیلئے اب تک 70000 سے پاکستانی اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ آبی مسائل کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں