سیاست میں گرمی ؛؛ فیصل آباد ڈویژن کے نمائندوں کو نواز دیا گیا ۔ کہاں کیا بنے گا تفصیلات جاری۔

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور فون نمبر 99201390
ہینڈ آؤ ٹ نمبر211
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کامیراتھون اجلاس
 ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ، اراکین اسمبلی نے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تجاویز پیش کیں
منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے،اراکین اسمبلی کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:عثمان بزدار
منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں آنے دینگے، فیصل آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرینگے
 آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے 8ارب روپے مختص کیے،دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کام جاری رہے گا
سیاسی و انتظامی ٹیم کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں گے،زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا، ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں
راجہ بشارت کی سربراہی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے،فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائیگا
پولیس کو پٹرولنگ کیلئے نئی گاڑیاں لیکر دیں گے،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی انکوائری کا حکم
 جو افسر عوامی خدمت کے سفر میں کوتاہی برتے گا، عہدے پر نہیں رہے گا،فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توسیع کی جائیگی
 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کارڈیک سینٹربنانے کا اعلان،دیہات کو دریابرد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے
جھنگ میں سیوریج سسٹم کے لئے ایک ارب روپے کی سکیم منظور، سکیم کے تحت سیوریج کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا
 منشیات فروشوں اورجوا مافیاکیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم، پارکنگ کامسئلہ حل کرنے کیلئے پارکنگ پلازہ کی تجویز کی اصولی منظوری
 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اپ گریڈیشن کا کام 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ کی بحالی کی تجویز پر اتفاق، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا لاری اڈا بائی پاس پرمنتقل کرنے کیلئے فنڈز کے فوری اجراء کا حکم
لاہور3 فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا،90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ میراتھون اجلاس میں فیصل آبادڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر گئے اوران سے مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن کے مسائل اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کیساتھ مشاورت سے حل کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں پرفیصل آباد ڈویژن کی سیاسی و انتظامی ٹیم کے ساتھ صوبائی انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لیاہے۔آئندہ مالی سال کی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اوربجٹ میں ہر ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ترجیحات کاتعین کرنے میں آسانی ہوگی۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں   رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔حکومت شہروں میں سیوریج، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے نئے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ماضی میں نمائشی منصوبوں کو شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔فیصل آباد ڈویژن میں آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔آب پاک اتھارٹی کیلئے 8ارب روپے مختص  کیے ہیں۔نیا پاکستان۔ منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کام جاری رہے گا۔ فیصل آباد ڈویژن بھی اس پروگرام سے مستفید ہوگا۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے خصوصی فنڈز دیئے جائیں گے۔فیصل آباد بائی پاس سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ عوام کی خدمت کے سفر میں ہم شانہ بشانہ چلیں گے۔ میں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ فیصل آباد ڈویژن سے شروع کیا ہے۔سیاسی و انتظامی ٹیم کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں گے۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا، ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائینگے۔فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔پولیس کو پٹرولنگ کیلئے نئی گاڑیاں لیکر دیں گے۔وزیراعلیٰ نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جو افسر عوامی خدمت کے سفر میں کوتاہی برتے گا، عہدے پر نہیں رہے گا۔فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توسیع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس ہسپتال میں علاج معالجے کی مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیک سینٹربنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کارڈیک سینٹر کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔جھنگ کے دیہات کو دریابرد ہونے سے بچانے کیلئے ہنگامی طورپراقدامات کیے جائیں گے۔جھنگ میں سیوریج سسٹم کے لئے ایک ارب روپے کی سکیم منظورہوچکی ہے اوراس سکیم کے تحت سیوریج کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے منشیات فروشوں اورجوا مافیاکے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اورانتظامیہ کی نئی ٹیم تحصیل،اضلاع اورڈویژن میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے احمد پورسیال میں ریسکیو 1122سروس اورسکولز اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی جبکہ گڑھ مہاراجہ میں سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں کی شکایت پرتین روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سرگودھاروڈ کی جلد تعمیرومرمت کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اورواسا میں بھرتیوں کی مبینہ جعلی فہرست کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  چیف منسٹر انسکپشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی میں آمد و رفت کیلئے عمدہ سڑک بنائی جائے گی جبکہ اراکین اسمبلی کے مطالبے پر فیصل آبادمیں پارکنگ کامسئلہ حل کرنے کیلئے پارکنگ پلازہ کی تجویز کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کے65پارکس کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اپ گریڈیشن کا کام 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اورکہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ کی بحالی کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا لاری اڈا بائی پاس پرمنتقل کرنے کیلئے فنڈز کے فوری اجراء کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے عثمان بلاک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سبزی منڈی روڈ جھنگ میں تعمیراتی کام کافی الفور آغاز کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمشنرزاراکین اسمبلی کی ماہانہ میٹنگ کر کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہرڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے3ماہ بعدمیٹنگ ہو گی۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پوری حمایت آپ کے ساتھ ہے۔آپ محنت کیساتھ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔آپ جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ سب کی بات تحمل سے سنتے ہیں۔آپ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ آپ اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔جو عزت آپ نے منتخب نمائندوں کی دی ہے پہلے کبھی نہیں ملی۔آپ کی قیادت میں ہمیں ہمیشہ فوری اور مثبت رسپانس ملتا ہے۔سیاسی و انتظامی ٹیم کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے ان کے حلقوں کے مسائل خود نوٹ کیے اورمتعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، آر پی او فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد،جھنگ، فیصل آباد، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔        ٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور فون نمبر 99201390
ہینڈ آؤ ٹ نمبر212
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا 5گھنٹے سے زائد جاری رہا
 اراکین اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار، ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پروزیراعلیٰ سے اظہار تشکر
 آپ اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،جو عزت آپ نے منتخب نمائندوں کی دی ہے پہلے کبھی نہیں ملی:اراکین اسمبلی
وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی کی نشستوں پر گئے،ان سے مصافحہ کیا، پی ایس او حیدر علی کی والدہ مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی
لاہور3 فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا 5گھنٹے سے زائد جاری رہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر گئے اوران سے مصافحہ کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او حیدر علی کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی- فیصل آباد ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکیااور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پروزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری حمایت آپ کے ساتھ ہے۔آپ محنت کیساتھ بہت اچھا کام کررہے ہیں اورآپ جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ سب کی بات تحمل سے سنتے ہیں۔آپ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ آپ اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔جو عزت آپ نے منتخب نمائندوں کی دی ہے پہلے کبھی نہیں ملی۔آپ کی قیادت میں ہمیں ہمیشہ فوری اور مثبت رسپانس ملتا ہے۔سیاسی و انتظامی ٹیم کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے ان کے حلقوں کے مسائل خود نوٹ کیے اورمتعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -اراکین اسمبلی نے منشیات فروشوں اورجوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر پولیس حکام کو خراج تحسین پیش کیااورانتظامی افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔
٭٭


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں