پولیس کی وردی میں ملبوس اغواء کاروں نے دو سگے بھائیوں کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا۔

جھنگ۔(انصرعباس سیال) تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی حدود سے دن دیہاڑے دو نوجوان بھائی اغواء۔اغوا کار پولیس کی وردیوں میں تھے تفصیلات کے مطابق تھانہ S / T کے علاقہ محلہ مختارآباد سے دن دو بجے کے قریب پولیس وردی میں ملبوس اغواء کاروں نے منیر احمد؛؛محمدرمضان ولد نزیر احمد قوم جوئیہ جن کی عمریں باترتیب 18اور20 سال ہیں کو آتشیں اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا گیا اس واردات کے فوری بعد PRO To DPO سے رابطہ کیا گیا انکا موقف تھا کہ مذکورہ دونوں افراد جھنگ کے کسی تھانہ میں نہ ہیں وارثان نے محمدتنویر کی مدعیت میں تھانہ S/T میں نامعلوم افراد کے خلاف رپٹ درج کروا دی ھے اغواء شد بھائیوں کی فیملی اور محلہ داروں کی کثیر تعداد گوجرہ روڈ پر جمع تھی انکا ارباب اختیار سے مطالبہ تھا کہ ہمارے جوان بچوں کو برآمد کیا جائے اور اغواء کاروں کو کیفر کردار تک پہچایا جائے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں