ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ٹرینوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔

ڈیرہ مراد جمالی (فیصل حسین) ریلوے ٹریک پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ٹرینوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء ، ڈی آئی جی ریلوے پولیس لاہور اظہر رشید خان،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر محمد فاروق اقبال ملک، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ واصف علی مغل ، ایس پی ریلوے کوئٹہ محمد اقبال مہر، ایس پی ریلوے سکھر سید باقر گیلانی،ڈی سی نصیر آباد قربان علی مگسی ،ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر ، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی نصیر آباد سید تنویر حسین ،72ونگ کیپٹن واجد ، اے ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسو سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو زیر غور لایا گیا اور ریلوے ٹریک کی سیکورٹی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں