وفاقی دارالحکومت اسلام کے شہری موت کے دہانے پر۔رپورٹ انوارالحق مغل

اسلام آباد(انوارالحق مغل) وفاقی دارالحکومت میں محکمہ واپڈا کی نااہلی، بجلی کی ننگی تاریں عوام میں موت بانٹنے لگیں۔ یوسی 37 کورال کے علاقے میں بجلی 11 کے وی اے کی ننگی تاروں سے اب تک دو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر 37 میں علامہ اقبال اسکول سے گورنمنٹ پرائمری اسکول کورال تک بجلی کی ہیوی تاریں گزشتہ کئی سالوں بیس سے زائد گھروں کو چھونے کی حد تک نیچے ہیں اہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے بتایا کہ اس حوالے سے چیئرمین واپڈا، سی ای او، ایکسین و دیگر بالا افسرام کے نام سینکڑوں درخواستیں دی مگر متعلقہ محکمے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جبکہ بجلی کی ان تاروں کی وجہ چند سال قبل ایک نوجوان شادی سے صرف دو دن قبل موت کے منہ میں چلا گیا جس کی وجہ سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا 2012 میں چودہ اگست کو ایک خاتون ان تاروں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ ایک مزدور بھی ان ظالم تاروں کا نشانہ بن کر زخمی ہو چکا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تاریں ٹوٹنے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا ہے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا تھا اس وقت کے ایس ڈی او عظیم زرداری نے اس مسئلے کے حل کے وعدے کیے لیکن وہ سب طفل تسلیاں ثابت ہوئیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے ورنہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف کورال چوک پر دھرنے دیا جائے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں