وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان اور لاہور ڈویژن کے انتظامی و پولیس افسران سے خطاب رپورٹ علی حسین محسن

 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے انتظامی و پولیس افسران سے خطاب۔
اللہ تعالیٰ نے افسران کو لوگوں کی خدمت کاموقع دیاہے۔عثمان بزدار
عوام کی مشکلات حل کرنے میں افسران موثر انداز میں بھرپورکردار ادا کریں ۔عثمان بزدار
افسران بلاخوف اور پورے اعتماد کے ساتھ لوگوں کے جائز کام کریں۔عثمان بزدار
دباؤ یا سفارش کو کسی بھی صورت خاطر میں نہ لایا جائے اور کسی کا ناجائز کام نہ کیا جائے۔عثمان بزدار
عوام کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہو گی۔عثمان بزدار
عوام کی خدمت کرنے والے افسروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔عثمان بزدار
عوام کو تبدیلی واضح طو رپر نظر آنی چاہیئے۔عثمان بزدار
رٹ آف دی گورنمنٹ ہر مقام او رہر جگہ پر نظر آنی چاہیئے۔عثمان بزدار
صفائی ، کرپشن کا خاتمہ اور فلڈ پلان سمیت دیگر نکات پر خصوصی توجہ دیں۔عثمان بزدار
ڈپٹی کمشنرز او رڈی پی اوز مشترکہ کھلی کچہریاں لگائیں۔عثمان بزدار
مجھے پوری امید ہے کہ میری ٹیم مجھے مایوس نہیں کرے گی۔عثمان بزدار
پالیسیاں کافی نہیں،عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔عثمان بزدار
انتظامیہ او رپولیس کو مل جل کر ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری 
ریونیو سے متعلق امور اور تنازعات کو جلد حل کرنے پر توجہ دی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری 
پولیس میں احتساب کا نظام دوسرے محکموں کے لئے مثال بنے گا۔آئی جی پنجاب 
پولیس کو تطہیر کے عمل سے گزار رہے ہیں۔آئی جی پنجاب 
امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ،لاہو رمیں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب
مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔
نیب عدالت کو ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرنے کی تجاویز پر غور ۔
اجلاس میں آرپی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے جرائم کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انتظامی و پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس کے لئے تجاویز او رسفارشات بھی پیش کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے کمشنرز ، آرپی اوز ، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز، سی سی پی او لاہور، متعلقہ سیکرٹریز او ر اعلی حکام کی شرکت ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں