جھنگ(چوہدری یوسف تبسم) یونیورسٹی آف جھنگ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ربیع الاول کے مبارک مہنے کی تقریبات جاری ہیں۔ مولانا معاویہ اعظم ایم پی اے

جھنگ(چوہدری یوسف تبسم) یونیورسٹی آف جھنگ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ربیع الاول کے مبارک مہنے کی تقریبات جاری ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ کی خصوصی ہدایت پر نعت خوانی اور سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقادکیا جا رہا ہے، نعت خوانی کی مرکزی تقریب اور سیمینار مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں ایک صالح معاشرے کے خدوخال بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی سیرت پاک عالمگیر ، آفاقی، جامع اور مکمل ہے۔ نبی پاک حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آپ ﷺ کی تعلیمات کر ہر شخص اور ہر زمانے کے لئے مشعل راہ قرار دیا ، اساتذہ اور طلباوطالبات کے قلوب ازہان کو حضور اکرمﷺ کے ارشادات سے منور کیا۔ اس موقع پر مہمان مقرر رانا محمد شفیق خان پسروری نے شان رسالت ﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ہم ا±سوہ حسنہ کی پیروی کرکے دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں اور بطور امت اتحاد کواپنی طاقت بناتے ہوئے امن و سلامتی کے علمبردار بنیں۔ اس موقع پرعلامہ سجاد فاروقی ڈویژنل صدر جمعیت علما پاکستان نے شان رسالت ﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسوہ حسنہ کی پیروی کرکے دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ آپ ﷺ کی شان میں اس طرح کی محفلوں کا انعقاد قابل تعریف امر ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ نے کہا کہ بنی کریم ﷺ نے حصول علم کا درس دیا ہمیں چاہئے کہ اپنے آپ کو حصول علم کے لئے وقف کر دیں۔پروگرام کے آخر پر نعت خوانی میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد دی گئیں۔تقریب میں ڈاکٹر عاشق ڈوگر، ڈاکٹر عبدالسمیع ، ڈاکٹر ریحانہ اشرف، ڈاکٹر محمد بلال نواز،عبدالمنان اور دیگر معززین ، اساتذہ اکرام اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں