سکول میں رقص و سرور کی محفل ؛؛ وڈیو وائرل ؛؛ صوبائی وزیر ……….مذید جانئے

پشاور: (اہم نیوز)پشاور کے پرائمری اسکول میں رات کو رقص و سرود کی محفل پر صوبائی وزیر تعلیم کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار کو معطل کردیا۔

پشاور کے نواحی علاقے متھرا سرکل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول قلعہ چندن میں گزشتہ رات رقص و سرود کی محفل سجائی گئی جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکی نے اسکولوں میں اس قسم کی محافل کا سختی سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے چوکیدار اور ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کرکے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سفید سنگ کے پرنسپل کو 3 روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں