سکول کی چھت گرگئی پندرہ بچے شدید زخمی

عارف والا محمد نگر / کے قریب بورے والا روڈ پر بورے والا کی حدود میں واقع چک نمبر 171 ای بی میں نجی سکول کی چھت گر گئی

عارف والا محمد نگر / چھت گرنے سے 15 کے قریب بچے زخمی ہوگئے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں

عارف والا محمد نگر/ زخمی بچوں میں الطاف ولد نور محمد ارسلان ولد عابد مدثر ولد افضل. محمد حمزہ ولد شبیر منا ولد زولفقار 6 سالہ بچی مریم محمد رمضان ولد غلام نبی اور دیگر بچے زخمی ہوئے

عارف والا محمد نگر/ زرائع کے مطابق گاؤں میں موجود نجی سکول میں بلڈنگ کے اوپر والے حصے میں تعمیر کا کام چل رہا تھا اوپر والے کمرے کے گرنے سے نیچے والے کمرے کی چھت گری جس سے ایک مزدور بھی زخمی ہوا

عارف والا محمد نگر/ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر بورے والا منتقل کر دیا


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں