لاہور اینٹی کرپشن کی کاروائی ؛؛ پانچ گرفتار

لاہور (اہم نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن سمیت 5 افسران کوگرفتار کرلیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان نے محکمہ آبپاشی کی مشینری برانچ میں 2 کروڑ 26 لاکھ کا جعلی ڈیزل خریدا تھا۔

ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق ایکسئین امتیاز اکبر بھٹی، ایس ڈی اوز محمد اسلم، فرحت علی، 2 سب انجنئیرز حشمت نبی اور محمد شاھد گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سب انجنئیرز حشمت نبی اور محمد شاھد کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر ویجلینس اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام عارف کیس میں اعلیٰ عدالت خود پیش ہوئے۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر ویجلینس کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجیب الرحمن اور مزمل امام پر مشتمل جے آئی ٹی اس کیس پر کام کر رہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈی جی گوہر نفیس لاہور:ملزمان سے سرکاری خزانے کی ایک ایک روپیہ وصول کیا جائے گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب لاہور:پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بالامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں