پاکستان میں کرکٹ میچ دکھانے پر پابندی کا فیصلہ ۔بیورورپورٹ

سلام آباد: حکومت نے پاکستان بھر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ملک بھر میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران انڈین براڈکاسٹر اپنا کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا، وزارت اطلاعات و نشریات نے کابینہ سے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کی درخواست دی تھی کیونکہ انڈیا نے پی ایس ایل کو کو منظم انداز میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں