اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزڈم اسکول آف قرانک سائنسز بارکہو کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزڈم اسکول آف قرانک سائنسز بارہ کہو کے زیر اہتمام اتوار کے روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے گئے اس موقع مذکورہ اسکول کے ننھے طالبہ و طالبات نے مختلف ڈراموں اور ٹیبلو میں اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ انعامات کی تقریب میں والدین کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر اسلام آباد کی سماجی شخصیت کرنل(ر)شبراز عباسی، پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما عبدالسلام، جے یو آئی کے سینیئر رہنما مولانا سلیم اللہ، آل پاکستان تنظیم مغلیہ کے مرکزی صدر شفیق مغل، سینیئر صحافی ظفر سپرا، سینیئر صحافی وقار فانی مغل، نوجوان صحافی انوار الحق مغل، مولانا رفاقت احمد اور ایگزیٹو ڈائریکٹر وزڈم سکول آف قرانک سائنسز وقاص احمد سمیت علاقہ کے سیاسی و سماجی نے خطاب کیا اور پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے جس کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے لیکن آج بدقسمتی سے آج اس جدید دور میں بھی بہت سے علاقے سرکاری سکولوں سے محروم ہیں ایسے میں پرائیویٹ سکولز جو ان علاقوں میں ریاستی ذمہ داریوں کا تدارک کر رہیں اور عوام کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے حکومت اور عوام کو ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے تمام مہمانوں کی جانب سے وزڈم اسکول آف قرانک سائنسز کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر وقاص احمد و ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی گئی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں