کمشنر آر پی او کا تحصیل کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔بیورورپورٹ

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کا ڈی سی و دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کا دورہ جبکہ اس موقع پر کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر کے اپنے مسائل پیش کیے جبکہ مذکورہ افسران نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی جودت ایاز اور آر پی او راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر نے بدھ کے روز راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا اور ایس ایس پی آپریشن علی اکبر بھی بالا افسران کے ہمراہ تھے دورے کے دوران کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے مختلف محکموں سے متعلق مسائل پیش کئے جس پر کمشنر راولپنڈی نے شہریوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائ اور اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلات پیش کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ آر پی او راولپنڈی نے پولیس سے متعلق شکایت پر ایس ایس پی آپریشن کو انکوائری افسر مقرر کر کے تین دن میں رپورٹ کا حکم دیا اس موقع عوامی حلقوں کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن پر اے ایس پی کہوٹہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا آر پی او نے کہوٹہ پولیس کو ایف آئ آر کے فوری اندراج کے متعلق ہدایات بھی جاری کیں کمشنر اور آر پی او راولپنڈی نے عوام کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا تعاون مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کھلی کچہری کے بعد کمشنر اور آر پی او راولپنڈی کا تھانہ کہوٹہ کا بھی دورہ کیا بعدازاں دونوں افسران نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے تھانے کے دورہ کے بعد کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا وزٹ اور سیکورٹی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا پراجیکٹ کی انتظامیہ نے پراجیکٹ سے متعلق افسران کے وفد کو بریفنگ بھی دی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں