پی ٹی آئی حکومت جواب دے سینئر صحافی کے چبھتے سوال۔

پوچھنا تھا سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں میں سے کوئی واپس پہنچا؟؟
سانحہ ساہیوال پر مقتولین کو انصاف ملا؟؟؟
اور ہاں 50 لاکھ گھروں کا کیا بنا؟؟

یاد آیا ایک کروڑ نوکریاں کدھر گئی ؟؟؟

اور ہاں خود کشی کر لوں گا لیکن قرض نہیں لوں گا پوچھنا تھا خودکشی کی ؟؟؟

ہرتقریر میں قوم کے فی بچے پر کتنا قرضہ ہے بتانے والوں نے مزید کتنا قرضہ چڑھا دیا کوئی حساب یاد ہے ؟؟؟

پوچھ کے بتانا ذرہ ملک میں مہنگائی ، صاف پانی ، سستی اشیاء خورونوش ، کچھ تبدیلی آئی ؟؟؟

لاہور ، ملتان ، پنڈی میں تو چوروں نے میٹرو بنا دی ، لیکن پشاور والی صادق اور امین میٹرو کا کیا بنا ؟؟؟

تعلیمی ایمرجنسی کروڑوں بچے جو سکولز سے باہر تھے کیا پڑھنے لگے ؟؟؟

سرکاری ہسپتالوں میں جو مریض ایک بیڈ پر تین سوتے تھے ، ایک ہوا ؟؟

ہسپتال میں جو پہلے مفت ادویات ملتی تھیں ،مل رہی ہیں کہ بند ہوگئیں ؟؟؟

سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت ختم ہوئی کہ نہیں ؟؟؟

کیا پنجاب کی ڈاکو پولیس میں تبدیلی آ گئی ؟؟؟

جو کہتے تھے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا مطلب ہے کہ حکمران کرپٹ ہیں ، کیا 45 روپے ڈالر مہنگا ہونے پر کسی کو شرم آئی ؟؟؟

مبارک ہو مبارک ہو تبدیلی آ گئی ہے !
ترقیاتی کام مکمل بند ،مفت ادویات بند ، صاف پانی کا پروجیکٹ بند ، شہروں میں صفائی کا نظام بند ، سرکاری دفاتر کھلے لیکن کام بند ،پاکستان کا سب سے بڑا اور اعلی منصوبہ اورنیج لائن بند، بلدیاتی نظام بند، قانون سازی بند ، عوام کے مسائل حل کرنے والی فائلیں بند، سرکاری ادارے چلنے کی بجائے بند ، لمبی لسٹ ہے مجھے کام سے جانا ہے پھر مکمل کروں گا !

تبدیلی کی پین دی سری ،
پنجاب اور وفاق میں اب تک عمرانی حکومت نے ن لیگ کے تمام اعلی پروجیکٹ بند کرکے انقلاب لانے کی کوشش کی جب بری طرح ناکام ہوئے تو انہیں پروجیکٹس کے نام اور کپڑے تبدیل کرکے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،
نام تبدیل کرکے جن پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے انکی لسٹ بھی لمبی ہے ، وہ بھی مکمل کرتا ہوں صبح تک ،

گیس مہنگی اورابھی مزید مہنگی ہوگی ، ڈالر مزید مہنگا ہوگا ، اور منہگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا جہاز نیے پاکستان میں اترنے والا ہے

تبدیلی لانے والے اب تبدیلی سرکار کے مزے لیں لیکن جو بیڑا غرق کیا ہے اس ملک کا نا تجربہ کاروں نے اسکا خمیازہ آمریت کی طرح عوام اگلے دس سال مزید بھگتنے کو تیار ہو جائے ، یہ تبدیلی عوام کا سانس لینا محال کرنے والی ہے ،
مبارک ہو تبدیلی آ گئی ہے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں