ڈیرہ مراد جمالی میں براہوئی بیداری تحریک کی جانب سے براہوئی کلچر ڈے منایا گیا۔ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد

نصیر آباد رپورٹ (نبی بخش بلوچ اہم نیوز)

5 اپریل براہوئی کلچر ڈے ۔
ڈیرہ مراد جمالی میں براہوئی بیداری تحریک کی جانب سے 5 اپریل کو براہوئی کلچر ڈے منایا گیا۔ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں براہوئی نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی ۔

براہوئی بیداری تحریک نصیرآباد کے چیئرمین محمد اسحاق اکبرزائی کی قیادت میں 5 اپریل کو براہوئی کلچر ڈے کی مناسبت سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں براہوئی نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔ جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ال اکبر پبلک اسکول پہنچی جہاں براہوئی ثقافتی گانوں پر رکس کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق اکبر زائی نے بتایا کہ مختلف اقوام اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیئے اپنا ثقافتی دن مناتی آرہی ہیں ہم نے بھی آج اپنا کلچرڈے منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے 5 اپریل کا دن ہماری زبان کا ثقافتی دن ہے اور ہماری تاریخ میں ایک بڑی اہمیت رکھتا ہے ماضی کو مدنظر رکھ کر ترقی کے منازل تحہ کرسکتے ہیں اور پاکستان کو ترقی وژن میں کامیاب کریں گے۔اس موقع پر محمد اسحاق بلوچ، میرسبز علی پندرانی، ڈاکٹر شکرخان پندرانی، امداد سمالانی، ڈاکٹر ارباب پندرانی، گلمیر گل پندرانی، وڈیرہ اعجاز احمد پندرانی، ڈاکٹر صوبہ خان ساسولی ،امدادنو شیروانی، ودیگر شامل تھے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں