نصیر آباد محکمہ ایریگشن کے ٹینڈر من پسند ٹھیکیداروں کو نوزا گیا-رپورٹ نبی بخش

نصیر آباد رپورٹ (نبی بخش بلوچ اہم نیوز)

نصیر آباد میں 5 اپریل کو ہونے والے محکمہ ایریگشن کے ٹینڈر من پسند ٹھیکیداروں کو رنگ سسٹم کے ذریعے 15 کروڑ کے ٹینڈر دیئے گئے چند مقامی ٹھیکیدار اپنے کال ڈپازٹ ہاتھوں میں لیئے آفیسرآن کو ڈھونڈتے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگشن نصیرآباد کے 5 اپریل2019 کے ٹینڈرز صرف دکھاوا کیا گیا محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے فون کال پر ٹینڈر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طریقے رینگ کے نام پر دیئے گئے۔ جس میں کرپشن کے واضح ثبوت ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد میں پہلے بھی اسی طرح کےکئی مرتبہ ٹینڈر کئے گئے جو کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں۔ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد میں من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر زرعی بیلٹ نصیرآباد کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ماضی میں بھی محکمہ ایریگیشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کی وجہ سے لاکھوں ایکٹر زمین بنجر ہوچکی ہے نیب بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل ہے کہ ایریگیشن کے ٹینڈرز کو دوبارہ کرواکے گریں بیلٹ نصیرآباد کو تباہی سے بچایا جائے اور کرپٹ ٹھیکیداروں اور آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں