حمزہ شہباز اور میاں شہبازشریف کے لیے بڑا مسلہ کھڑا ہو گیا

رمضان شوگر ملز کیس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور(اہم نیوز) رمضان شوگرملز کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت جج سید نجم الحسن کی سربراہی میں ہوئی، اس موقع پرسابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے وکیل امجد پرویزجب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے دلائل دیے۔نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے تاہم اسی دوران شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو جج نے انہیں روک دیا اور کہا کہ آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا، یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں۔بعدازاں شہباز شریف نے عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور کہا انہوں نے 10 سالوں میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں، کیا انہوں نے نالے کیلیے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے جسے ثابت ہونا باقی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے دستخط کرکے عدالتی دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان بھی لگا دیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی اور دونوں شخصیات نے کچھ دیر آپس میں مشاورت بھی کی۔شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں