کراچی ۔۔ برہنہ کیوں پھر رہے ہو۔آزاد پیدا ہوا ہو اسلیئے آزاد گھوم رہا ہوں .۔نوٹ یہ شخص دماغی طور پر درست نہیں۔اسکی بیوی کا بیان سنیں

آزاد پیدا ہوا ہوں، اس لیے آزاد گھوم رہا ہوں۔ موٹرسائیکل پر برہنہ گھومنے والے شخص کا پولیس کو بیان
موٹرسائیکل پر برہنہ گھومنے والا شخص معاشی مشکلات کا شکار ہے، شادی شدہ ہے اور دو بچے بھی ہیں۔ پولیس ذرائع

کراچی (اہم نیوز) موٹرسائیکل پر برہنہ گھومنے والا شخص نفسیاتی مسائل کا شکار نکلا، پولیس کو کہا کہ آزاد پیدا ہوا ہوں اس لیے آزاد گھوم رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جب لوگوں نے ایک شخص کو برہنہ حالت میں موٹرسائیکل پر گھومتے ہوئے دیکھا۔مذکورہ شخص بغیر کسی شرمندگی کے موٹرسائیکل چلا رہا تھا جس پر شہری شدید شش و پنج میں مبتلا ہو گئے تھے۔
تاہم اب کراچی میں موٹر سائیکل پر برہنہ گھومنے والے نوجوان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نوجوان کے برہنہ گھومنے کا واقعہ 3 روز پرانا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ برہنہ گھومنے والے نوجوان سلمان کو جوہرآباد پولیس نے حراست میں لیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حراست میں کیا گیا شخص نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

جسے 3 روز قبل سہراب گوٹھ ایدھی ہوم منتقل کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان سلمان کو اس کے گھر والے ایدھی ہوم سے گھر لے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ابتدائی بیان میں سلمان ولد عبدالرحمن نامی شخص نے کہا وہ ناظم آباد پاپوش نگر کا رہائشی ہے۔سلمان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں،وہ فوڈ پانڈا میں کام بھی کرتا رہا ہے۔
پولیس اہلکار نے سلمان سے سوال کیا کہ اس حالت میں کیوں پھر رہے ہو تو اس نے جواب دیا کہ میں آزاد پیدا ہوا ہوں اس لیے آزاد گھوم رہا ہوں۔بتایا گیا ہے موٹرسائیکل پر برہنہ گھومنے والا شخص معاشی مشکلات کا شکار ہے۔معاشی مشکلات سے پریشان ہو کر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گیا۔ ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ لیاقت آباد میں بغیر پینٹ کے برقعے میں ملبوس شخص خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان برقع میں بغیر پینٹ کے مارکیٹ میں گھوم رہا تھا

مذکورہ شخص کی بیوی کا بیان

https://www.facebook.com/watch/?v=837613047085422

اس لنک کو کھولیں

Custom Advertisement

کراچی ۔۔ برہنہ کیوں پھر رہے ہو۔آزاد پیدا ہوا ہو اسلیئے آزاد گھوم رہا ہوں .۔نوٹ یہ شخص دماغی طور پر درست نہیں۔اسکی بیوی کا بیان سنیں” ایک تبصرہ


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں