ممبرقومی اسمبلی اخترمینگل کا بلوچستان بارے بڑا اعلان

بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو جامعہ اور دیرپا حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
سردار اختر مینگل۔
بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ڈپٹی سیپکر قاسم سوری رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثنا بلوچ رکن قومی اسمبلی محمد ہاشم نوتیزٸی نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے بلوچستان پسماندگی اور سابق حکمرانوں کی عدم توجہی سے متعلق اگاہ کرتے ہوٸے کہا کہ وسیع عریض بلوچستان کے لوگ آج کے اس تیز رفتار ترقی کے دور میں بھی پھتر کے زمانے میں رہ رہے ہیں اب بھی پختہ سڑک ،پینے کے صاف پانی ، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ہم بھی ترقی یافتہ اور خوشحال قوموں کے شانہ بشانہ سفر کے خواہش مند ہیں مگر ہمارے دیہات اب بھی شہروں سے لاتعلق ہے ہمارے لوگوں کی زندگیاں اب بھی کسی مسیحا تک رساٸی سے پہلے دم تھوڈ دیتی ہیں آخر کب تک ہم اپنی ان سسکتی سانسوں کو قسمت کافیصلہ سمجھ کر قبول کرتے رہےگے وفد نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے احساس محرومی دور کرنے کے لیے سنجیدہ اور دیرپا حکمت عملی کی ضرورت ہے بلوچستان کو موجودہ معاشی اور سماجی ترقیاتی منصوبوں میں سر فہرست رکھا جاٸے بلوچستان کا اس وقت ایک اہم اور بنیادی مسلہ بے روزگاری ہے نوجوان ڈگریاں لینے کے بعد روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور صوباٸی حکومت سے مکمل طور پر مایوس نظر آتے ہیں اس حوالے سے جامعے منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے لیے وسیع تر روزگار کے زراٸع پیدا کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے ہمارے اہم تجارتی شاہراہیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ناقابل سفر ہیں خاص طور پر تفتان ٹو کوٸٹہ اسی طرح کوٸٹہ ٹو کراچی اور احمد وال ٹو خاران روڈ انتہاٸی خستہ حال ہیں لوگوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامناہے
علاہ ازیں خضدار بیلہ خاران واشک نوشکی نوکنڈی چاغی میں نٸے گریڈ اسٹیشن سمیت ٹرانسمیشن لاٸن کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے محض اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں