بڑے خاندانوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔بیورورپورٹ

ضلع مومند(فرھاد کدی خیل)
تحصیل پنڈیالی کے علاقہ غنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں کئی خاندانوں کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔۔۔ ضلع مہمند پی پی پی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل نے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنا کر پارٹی کو مذید مضبوط اور شہید بھٹو کا نعرہ گھر گھر پہنچانے پر زور دیا۔تفصیلات کے مطابق لوئر سب ڈویژن تحصیل پنڈیالی کے علاقہ غنڈی کلے اور قاسم ٹبر میں وحید ۔احمد شاہ۔ندیم۔مانو عبدالامین۔عمران۔عنایت شاہ و دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔PPP ضلع مہمند کے صدر ڈاکٹر فاروق نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو ٹوپیاں پہنا کر پنڈیالی تحصیل میں پارٹی کو مذید مضبوط اور بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچانے پر زور دیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا تھا ۔کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید بی بی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ PPP واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف ہر جابر کے خلاف اواز اٹھائی ہے بلکہ جمہوریت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔ناہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ عرق کر دیا ۔یہ بچوں کا کھیل نہیں جس کو سیاست نہیں اتی وہ ملک کیا چلائیں گے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں