ضلعی انتظامیہ ان ایکشن اور تاجروں کااحتجاج۔رپورٹ فرہادخان

ضلع مومند
ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا اپریشن ۔
تاجر برادری نے پشاور باجوڑ روڈ کو بند کر دیا ۔DSP جان محمد اور تاجر برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ہیڈ کوارٹر غلنی بازار میں پولیس سابقہ لیویز اورخاصہ دار فورس نے تجاوزات کے خلاف اپرشن کیا۔تاجر براداری نے احتجاجاً پشاور باجوڑ شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے غلنئی بازار کے صدرحاجی بہرام مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز خان نے کہا کہ قبائلی عوام پہلے سے غربت اور بیروزگاری کے شکار ہے
۔دھشتگردی کی وجہ سے ان کے گھراور روزگار مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں۔حکومت عوام کو روزگار سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔بعد میں ڈی ایس پی جان محمد ،ملک عباس رحمان، غلنئی بازار کے صدرحاجی بہرام ،مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز خان اور تاجر برادری کے حاجی لعل ذادہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا ۔نمازِ عصر کے بعد دکانداروں اور تاجر برادری نے ایک مشاورتی جرگہ کیا اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں