امریکہ ۔ سی آئی اے کا چیف کون ہو گا اعلان ہو گیا …….مزید جانیں

امریکہ ۔ سی آئی اے کا چیف کون ہو گا اعلان ہو گیا …….مزید جانیں

نیویارک(اہم نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کے لیے سابق سفارتکارولیم برنس کا انتخاب کیا ہے۔

نجی Tv کے مطابق  امریکی صدر جوبائیڈن نے کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، کابینہ اراکین کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے اور ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جوبائیڈن نے حلف برداری سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے اپنے مشیران، معاونین اور افسران کو نامزد کر رہے ہیں.

جوبائیڈن نے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کے لیے سابق سفارتکار کا انتخاب کیا ہے۔نامور سفارتکار ولیم برنس کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے جن کا کیئریئر 33 سالوں پر محیط ہے اور وہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں کے صدور کے ماتحت امور انجام دے چکے ہیں،ولیم برنس نے روس اور اردن میں بطور امریکی سفیر کے بھی فرائض انجام دیے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ برنس ایک مثالی سفارت کار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر کئی دہائیوں کے تجربے سے اپنے عوام اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں