ملتان … مقدمہ ہارنے کا غصہ ؛؛ وکیل قتل …….مزید جانئے

ملتان:موکل نے مقدمہ ہارنےپروکیل کوقتل کردیا
پوليس نے4 روز بعد مرکزی ملزم گرفتار کرلیا
ملتان ميں موکل نے مقدمہ ہارنے پروکيل اوران کے بھائی کو قتل کردیا۔ پوليس نے4 روز بعد مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

ملتان میں موکل فیضان کو مقدمہ ہارنے کا بے حد افسوس تھا۔  اس نے مقدمہ ہارنے کی رنجش پر اپنےتین ساتھیوں کی مدد سےوکیل صابر قریشی اور ان کے بڑے بھائی فاضل قریشی کو ان کے گھرمیں ہی تشدد  کے بعد قتل کردیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عامر نیازی نے بتایا کہ متقول  سینیر وکیل تھے، قتل کے بعد تفتیش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزمان کو سراغ لگاکر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کی واردات کو حادثاتی موت کا رنگ دینے کی  ناکام کوشش کی اور مٹی کا تیل چھڑک کر لاشوں کو آگ لگانا چاہی  تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا اور پولیس نے چارروز کی محنت کے بعد اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں