راجن پور کا ڈان قانون کے شکنجے میں۔رپورٹ انصرعباس

راجن پور ( انصرعباس ) ضلع مظفر گڑہ کا بدنام زمانہ بوسن گینگ کا سرغنہ راجن پور پولیس نے گرفتار کرلیا ملز م 64سنگین مقدمات کے علاوہ روجھان کچہ کے سکھانی اور لنڈ گینگ کے ساتھ قریبی روابط تھے ۔ڈی پی او راجن پور ہارون رشید نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوکہا کہ ایس ڈی پی مجاہد اقبال برمانی کی سربراہی میں ایس ایچ او فاضل پور محمد رمضان شاہد ،ایس آئی انچارچ سٹی پولیس حافظ شفیق الرحمن ،اے ایس آئی احمد عمیر اور دیگر ملازمین تھانہ نے پیشہ وارانہ حکمت عملی سے خطرناک ملز م عبدالمجید عرف مجیدا بوسن ولد غلام قادر قوم بوسن سکنہ مڈسونہارے شاہ کو گرفتار کیا ہے جس کے سر کی قمیت 30لاکھ روپے مقر ر کرنے کے لیئے شفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو قبل از بھجوائی گئی تھی ملزم مجیدا بوسن 2002میں بدنام زمانہ بوسن گینگ کا سر غنہ تھا اور تھانہ فاضل پور کے علاوہ ضلع مظفر گڑہ و دیگر اضلاع میں قتل ڈکیتی راہزنی اقدام قتل جیسے 64سنگین مقدمات میں مطلوب تھا مذکورہ کا کچہ روجھا ن کے سکھانی اور لنڈ گینگ کے ساتھ قریبی روابط تھے جو کہ سکھانی اور لنڈ گینگ کو اسلحہ سپلائی کرنے کا کام کرتاتھا کچہ روجھا ن میں پولیس آپر یشن شروع ہونے سے قبل مذکورہ کچہ روجھان سے نکل آیاتھا جبکہ روجھا ن آپریشن کے وقت لنڈ اور سکھانی گینگ کے جرائم پیشہ عناصر مجیدا بوسن کے پاس پناہ لیتے تھے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں