حمزہ شہباز کی مونس الہی سے ملاقات اندر کی بات باہر آگئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونث الہیٰ نے انکی حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبر کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ حمزہ شہباز سے ملنے کی خبر پر حیران ہیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی نہ ملنے کا شوق ہے۔ مونث الہیٰ نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتے۔
ہم پاکستان تحریک انصاف کے انتخاب عثمان بژدار کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کی مونث الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی ہے جس میں حمزہ شہباز نے ساتھ دینے کے بدلے میں موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

لیکن پرویز الہیٰ کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے اور نہ ہی انہوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں حمزہ شہباز سے ملنے کا شوق بھی نہیں ہے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں