کراچی کی دہشت ؛؛ عزیر بلوچ کا مقدمات سے بری ہونے کا سلسلہ جاری ……اب کس مقدمہ میں بری ہوا اور کتنے مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔تفصیل جانئے

کراچی کی دہشت ؛؛ عزیر بلوچ کا مقدمات سے بری ہونے کا سلسلہ جاری ……اب کس مقدمہ میں بری ہوا اور کتنے مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔تفصیل جانئے

کراچی (اہم نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے ہڑتال کے دوران بس جلانے کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی جس پر عدالت نے عزیر بلوچ اور امین بلیدی کو بری کردیا۔ عدالت نے بس جلانے کے مقدمے میں سات مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔

مفرور ملزمان میں حبیب جان، راشد بنگالی، جبار جھینگو، ستار پیڑا، غفار نیازی، شیراز کامریڈ اور جمشید شامل ہیں۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 24 اپریل 2012 کو بغدادی کے علاقے میں ہڑتال کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا اور ایک منی بس کو نذرِ آتش کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عزیر بلوچ 12 جنوری کو قتل کے ایک مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے شواہد فراہم نہ کیے جانے پر بری ہوئے تھے۔

نیا سال شروع ہونے کے بعد یہ چھٹا مقدمہ ہے جس میں عزیر بلوچ کو بری کیا گیا ہے، رواں سال کے پہلے ہفتے میں بھی انہیں چار مقدمات میں بری کیا گیا تھا۔عزیر بلوچ کا تعلق کن سیاست دانوں سے رہا ہے اسکیلئے تصویر دیکھیں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں