صوبائی کابینہ کااجلاس ختم چار نقاط پر اتفاق۔رپورٹ فرہادخان

ضلع مہمند مین صوبائی کابینہ کا اجلاس اختتام پزیر چار نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی
صوبہ خیبر پختون خواہ کابینہ کا اجلاس زیر صدارت وزیر اعلی محمود خان ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں منعقد ہوئی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2012میں ترامیم کی منظور دے دی محکمہ اعلی تعلیم 2014ایکٹ کے 1442ملین روپے فنڈز کے قیام کی منظوری دے دی جس سے مستحق اور ذہین طلباء کو سکالرشپ فراہم کی جائے گی جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ جسکا 80فی صد سول ورک مکمل ہو چکا ہے اور اس مقصد کے لیے دو ہزار ملین روپے بجٹ کی منظوری دے دی گئی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 17 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی گئی شوکت یوسف زئی کے مطابق اس ایکٹ کے لئے ہمیں اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئس نشے کی روک تھام کے لئےقانون کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت سو گرام آئس میں سال سال قید جبکہ تین لاکھ جرمانہ جبکہ ایک کلو آئس میں سزائے موت یا عمرقید اور چودہ لاکھ جرمانہ جبکہ پچاس گرام آئس رکھنے دو سال قید اور جرمانہ وصول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل میں آئس نشے کے حوالے سے مہم چلائے جائے گی


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں