مکران 14 افراد کے قتل پر مسلم لیگ ن کا موقف سامنے آ گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مکران ساحلی شاہراہ پرمسافروں کے قتل کی شدید مذمت
بے گناہ افراد کا خون بہانے والے انسان اور انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں رکھتے
ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر اس عفریت پر قابو پایا تھا
پاکستان میں کچھ دن سے ہونے والے منظم دہشت گردی کے واقعات دشمنوں کی طرف اشارہ کررہے ہیں
غیرمقامی افراد کو نشانہ بنانا منظم سازش کا حصہ ہے
کوشش جاری ہے کہ پاکستان کے اندر لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تقاسیم کی جائیں
پاکستانی قوم نے ہمیشہ اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبے سے ایسے بہیمانہ اور سنگین واقعات کا مقابلہ کیا ہے
متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دلی ہمدردی کرتے ہیں
اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، لواحیقن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے
حکومت بلوچستان اور دیگر حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرے، مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں