خواجہ سرا پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔

پشاور میں خواجہ سرا پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سفاک ملزمان نے نینا کو نائٹ پارٹی سے واپسی پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

فقیر آباد چابیانو کلے میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا کردیا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو رات گئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں