شوہر کیساتھ جانا ہے یا والد کیساتھ ؛ جج ۔شوہر کیساتھ ؛ خاتون کا جواب ؛ شوہر کیساتھ ساتھ جانے کا راستہ (جج نے مبینہ طور پر چیمبر میں لڑکی کا ریپ کر دیا)یہ ہے۔جج نوکری سے فارغ ؛ چیف جسٹس نے گھر کا راستہ دیکھا دیا

شوہر کیساتھ جانا ہے یا والد کیساتھ ؛ جج ۔شوہر کیساتھ ؛ خاتون کا جواب ؛ شوہر کیساتھ ساتھ جانے کا راستہ (جج نے مبینہ طور پر چیمبر میں لڑکی کا ریپ کر دیا)یہ ہے۔جج نوکری سے فارغ ؛ چیف جسٹس نے گھر کا راستہ دیکھا دیا

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سیہون شریف کے معطل سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کو اختیارات کے ناجائز استعمال پرملازمت سے برطرف کردیا÷

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کسی بھی سرکاری محکمے میں ملازمت نہیں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ ایک خاتون نے 14ن جنوری 2020 کو سابق جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو پر عدالت چیمبر میں لڑکی نے جنسی زیادتی کا الزام بھی لگایا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نوٹس لیتے ہوئے 18 جنوری 2020 پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد سیہون شریف پولیس سٹیشن پر لڑکی کی مدعیت میں سول جج اینڈ جوڈیشل امتیاز بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد ملزم جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو عبوری ضمانت پر تھے ۔سہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 18 سالہ سلمیٰ بروہی نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرا یا تھا،لڑکی نے مزید کہا کہ جج نے اپنے کمرے میں پوچھا کہ والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہو یا شوہر کے ساتھ۔
جج کو بتایا کہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اس پر جج نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شوہر کے پاس جانے کا یہی راستہ ہے۔

خاتون نے کہا کہ جج نے مجھے دھمکی دی اور کہا کہ اگر تم نے شوہر کو بتایا تو اس کے ساتھ برا ہو گا۔ اور میں تمہیں شوہر کے ساتھ جانے کے بجائے والد کے ساتھ بھیجوں گا۔ اگر تو اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہو تو جو میں کر رہاں ہوں اس میں میرا ساتھ دو۔کیونکہ شوہر کے پاس جانے کا صرف یہی طریقہ ہے۔
ایک سال بعد سندھ ہائیکورٹ نے معطل سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں