میڈم فرخ رضوان کا دورہ دارالامان جھنگ ۔رپورٹ ڈاکٹر ریاض نول

جھنگ (ڈاکٹر ریاض نول) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیصل آباد ڈویژن میڈم فرخ رضوان نے دارالامان جھنگ کے دورہ کیا۔ انہوں نے ڈے کیئر سنٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔اور نظم و ضبط کا بغور جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، مینجر صنعت زار میڈم ریحانہ یاسمین اور انچارج دارالامان ثمرہ رباب بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان نےدارالامان میں کئے گئے اقدامات۔اعلی نظم و نسق اور کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع کا اگر دورہ کیا جائے تو جھنگ کا دارالامان نمبر ون دارالامان ہے اور اس دارالامان کا ماحول گھر جیسا ہے اس کا کریڈٹ انچارج دارالامان ثمرہ رباب کو جاتا ہے جہنوں نے شب و روز محنت کرکے ماڈل کے طور پر متعارف کروایا ہے ۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر نے کہا کہ خواتین کی مالی امداد،صحت اور فلاح و بہبود وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے۔

کیٹاگری میں : Punjab

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں