ساہیوال …معروف صحافی و دانشور راغب علی سید کی تیسری برسی ؛ ہر مکتب فکر کے اہم افراد کی شرکت ….تفصیل جانئے

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ )ساہیوال کی تاریخ کے عظیم دانشور و صحافی راغب علی سید کی تیسری برسی کے موقع پر ایک عظیم وشان سیمینار کا انعقاد تحصیل کونسل ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عقیل اشفاق ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر آرٹ کونسل ڈویژنل پریس کلب کے صدر سید طمطراق شاہ محاسن شاہی ، عبدالطیف خالد چیمہ جماعت احرار پاکستان کے جنرل سیکرٹری ، چئیرمین چرچ کونسل بشپ ابراہم عظیم ڈینئیل ،مشہور سیاسی وسماجی شخصیت شیخ اعجاز احمد رضا اور سینئیر صحافی امتیاز بٹ تھے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا اور بعد میں نعتِ رسولِ مقبول (ص) پیش کی گئی اِس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض قمر عباس بھٹی نے انجام دئیے اِس موقع پر مہمانانِ گرامی کا کہنا تھا کے راغب علی سید ایک نڈر ایماندار اور بے لوث خدمت کرنے والے صحافی تھے وہ حق اور سچ پر ڈٹ کر کھڑے ھوجانے والوں میں سے تھے اُنکی پاکدامنی کی وجہ سے اُس وقت کے میئر سردار اسد خان بلوچ نے ساہیوال کی مین شاہراہ فریدیہ پارک سے لے کر مُسلم بن عقیل کالونی تک اُنکے نام سے منسوب کردی مزید کہنا تھا کے تین سال ھوگئے راغب علی سید کو ہم سے بچھڑے ھوئے اور اُنکی کمی ساہیوال کی عوام اور صحافتی حلقہ محسوس کرتا ھے اُسکی وجہ یہ ھے خواہ وہ سیاست کا پلیٹ فارم ھو یا کوئی علماء کی تقریب یا ختمِ نبوت یا پریس کلب ساہیوال کے معاملات ہمیشہ وہ معقول مشورہ دیتے تھے آپ کی وابستی پاکستان پیپلزپارٹی سے تھی پر جب وہ قلم ہاتھ میں پکڑتے تو تمام وابستگیاں ترک کرکے حق سچ کی بات لکھتے مزید اِس کے علاوہ تقریب میں سینئر صحافی پرنس عنایت ،طیب محمود بلوچ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ،رانا زاہد فاروق صدر کسان بورڈ ساہیوال، مولانا امام بخش ندیم ، مولانا منظور احمد طاہر ،قاری عبدالباسط ، مولانا نور ، چوہدری ضیاء الحق جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری ، اکبر قریشی ، سینئر ایڈووکیٹ اعجاز قریشی ، ایڈووکیٹ علی رؤف عطی ایڈووکیٹ ، وائس چئیرمین شہزاد خان ،سنئیر صحافی مصطفی بھٹی سنئیر صحافی رانا پرویز ، گلفام حیدر قریشی ،منظور احمد ، رانا ذوالفقار عارف والا سے شفیق پھول ، ایلدر دلبر جانی ،ملک ساجد محمود ملتان ،امتیاز ایڈووکیٹ سید ثاقب علی شاہ ، سید شہزاد علی شاہ ، مشتاق بھٹی ، شکیل شاہ ، حاجی بہادر ، ثناء اللہ صدیقی ، کرسچن کمیونٹی سے صابر مسیح ، رانا پرویز ، محمد سہیل ، اُسامہ عزیر ، شاکر ہاشمی ، محبوب چوہدری ، شان احمد ودیگر سیاسی سماجی و مذہبی تاجر و کرسچن کمیونٹی نے شرکت کی اور اُنکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

کیٹاگری میں : Punjab

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں