بریکنگ نیوز 8 مئی تا 16 مئی تمام پنجاب بند ؛ نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات جانئے

‏پنجاب حکومت نے عید کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا زور توڑنے کے لیے 8 مئی سے 16 مئی تک سخت پابندیاں عائد کر دیں
تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر اور دوکانیں بند رہیں گی
چاند رات بازاروں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔

‏▪️تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

‏ان اضلاع میں اٹک, بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،حافظ آباد، جھنگ، قصور،خانیوال، خوشاب،لاہور،لیہ، ملتان، مظفرگڑھ ،منڈی بہاؤالدین، میانوالی،اوکاڑہ، پاک پتن, راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور ناروال کے علاقے شامل ہیں ۔

‏▪️ صوبہ بھرمیں تمام سیرو تفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی ہو گی،تمام تفریخی مقامات، پارکس،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، اور پکنک کو مقامات بند رہیں گے۔
ہرقسم کےسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔
ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔

‏▪️بین الصوبائی اور شہروں کی مقامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو گی تاہم رکشہ اور ٹیکسیز اور پرائیویٹ گاڑیوں کو٪50 گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہو گی ۔
مختلف شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کو صرف ہفتہ اور اتوار کو 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

کیٹاگری میں : Punjab

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں