نیویارک …. سابقہ اہلیہ کے الزامات مسترد ؛ معروف سماجی شخصیت ذاہد لطیف اہم مقدمہ میں باعزت بری ۔۔ تفصیلات جانئے

نیویارک : معروف کاروباری و سماجی شخصیت سیٹھ لطیف کا بیٹا زاہد لطیف اہم مقدمے میں بری

عدالت نے سیٹھ لطیف کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عائد تمام الزامات مسترد کر دئیے

عدالت کا ریسٹٹیننگ آرڈر بھی جاری کرنے سے انکار ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیٹھ لطیف فیملی کو مبارکباد

نیویارک ( ) شالیمار بزنس چین کے مالک اور معروف پاکستانی امریکن کاروباری شخصیت سیٹھ لطیف اپنی سابقہ اہلیہ سحرش علی کی جانب سے درج کرائے گئے ایک اہم مقدمے میں سرخرو ہوگئے ، نیوجرسی کی عدالت نے سیٹھ لطیف کے بیٹے زاہد لطیف کو سحرش علی کی جانب سے عائد تمام الزامات سے بری کردیا ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے سیٹھ لطیف اور انکی فیملی کو مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیٹھ لطیف جو کہ
ایک معروف پاکستانی امریکن کاروباری و سماجی شخصیت ہیں ، انکے بیٹے زاہد کو سیٹھ لطیف کی سابق اہلیہ سحرش علی کی جانب سے ایک مقدمے میں اہم کامیابی ملی ہے، عدالت نے زاہد لطیف کیخلاف اسلحہ دکھانے ، آبروریزی اور مار پیٹ جیسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا جبکہ عدالت نے مقدمے میں ریسٹٹیننگ آرڈر بھی جاری کرنے سے انکار کردیا ۔

واضح رہے کہ سیٹھ لطیف کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے انکے بیٹے پر مار پیٹ ،آبرو ریزی ، اسلحہ دکھانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔ سیٹھ لطیف فیملی کے مطابق سحرش علی نے مبینہ طور پر انکا کاروبار اور جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس منصوبے میں سحرش علی کو نیوجرسی کے ایک سیاستدان ، ایک جعلی صحافی اور ایک نام نہاد خواتین کی تنظیم کی معاونت حاصل تھی ۔
دوسری جانب خاتون سحرش علی اور اسکی سہیلی نصرت سہیل کیجانب سے سیٹھ لطیف کے بچوں اور بیوی کے کپڑے ، زیورات اور قیمتی اشیاء چرا کر ایک بوتیک میں بیچنےکا بھی انکشاف بھی ہوا ہے جس پر سیٹھ لطیف فیملی نے نصرت سہیل اور سحرش علی پر اسٹیٹ اور کاؤنٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں