ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ کی ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری متعدد ایف آئی آر درج

ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ کی ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری متعدد ایف آئی آر درج
میرج ہال و گارڈن مارکیز کو ساونڈ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم

جھنگ (اہم نیوز) ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ کی ساونڈ ایکٹ فحش مجرا کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری متعدد میرج ہال انتظامیہ پر ایف آئی آر درج
میرج ہال گارڈن مارکیز کو میرج ایکٹ 2016 ساونڈ ایکٹ اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیا۔ون ڈش اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ آتش بازی اور رات10بجے کی پاسداری کرنے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکاماتِ جاری
اس کے علاوہ میرج ہال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی سکیورٹی کیمرے اور سیکورٹی گارڈ کی حاضری یقینی بنائی جائے
ایس ایچ او نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی خوشی کے موقع پر اتش بازی اسلحہ فائرنگ محفل موسیقی ساونڈ سسٹم کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کریں خلاف ورزی کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کرکے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں