آرچری میں جھنگ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی۔وفاقی وزیر محترمہ ذرتاج گل نے انعامات تقسیم کیئے۔رپورٹ رانا محمد آصف

پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے ساؤتھ پنجاب انڈر 16بوائز آرچری چیمپین شپ میں جھنگ آرچری کھلاڑیوں نے سیکنڈ پوزیشن لےکر میڈل حاصل کیا

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے ساؤتھ پنجاب انڈر 16 بوائز آرچری چیمپین شپ کا انعقاد ہوا جس میں جھنگ خاور شاہ اکیڈمی کی جانب سے امان اللہ شان کی قیادت میں ٹیم ڈیرہ غازی خان روانہ ہوئی ملتان جھنگ ڈیرہ غازی خان سے آرچری کھلاڑیوں نے جم کر نشانے بازی کی جھنگ ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے تاک تاک کر نشانے بازی کی اور زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی
ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے فرسٹ پوزیشن اور جھنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے میڈلز حاصل کیے
وزیر ماحولیات زرتاج گل نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے اس موقع پر خاور شاہ اکیڈمی کےکوچ سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان و سماجی کارکن مس اقصیٰ دیگر معززین بھی شریک تھے
وزیر ماحولیات زرتاج گل
نے ڈویژنل سیکرٹری آر چری ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان نظیر احمد کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیرہ غازی خان جیسے شہر میں انٹرنیشنل لیول کا کھیل ارچری کو پرموٹ کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ننے کھلاڑی محنت کر رہے ہیں یہ نوجوان ہمارہ قیمتی اثاثہ ہیں
نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے کھلاڑی بھی یہاں موجود ہیں اور چھوٹے بچے بھی خوب محنت کر رہے ہیں
محکمہ سپورٹس کو چاہیے ان بچوں کی بہتری کے لیے ان کے مستقبل کی بہتری کے لیے اس گیم کی ترقی کے لیے کام کرتا رہے تاکہ پاکستان بھر اور انٹرنیشنل لیول پر آرچری کا نام روشن ہو


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں