کم وسائل کے باوجود خواتین کو گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ

جھنگ (. . . . )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے دارالامان جھنگ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،منیجر صنعت زار ریحانہ یاسمین،سوشل ایکٹیوسٹ اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ ڈاکٹر مہر ریاض نول ،چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی حاجی ظفر اقبال گوگا بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے دارالامان میں بے سہارا مقیم خواتین کی تعلیم وتربیت،رہائشی سہولیات،طبی سہولیات ومیڈیسن ،غذا،نگہداشت ، صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااور مقیم خواتین سے فرداً فرداً مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز کے ذریعے ہنر مند بھی بنایا جاتا ہے کم وسائل ہونے کے باوجود ان خواتین کو گھر جیسا ماحول مہیا کیا جارہا ہے اوران کی طبی سہولیات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ دارلامان میں مقیم خواتین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے دارالامان جھنگ کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی بھی تعریف کی۔

کیٹاگری میں : Punjab

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں