سیلاب کی تباہ کاریاں ایف سی و دیگر ادارے امدادکےلیے حرکت میں آگئے

نصیر آباد رپورٹ (نبی بخش بلوچ اہم نیوز)

بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارشوں سے نصیرآباد میں تباہی مچادی جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی گندم کی فصلیں شدید متاثر ہوٸیں زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا   نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلیۓ صوباٸی حکومت اور ایف سی کی جانب سے امدادی کاررواٸیاں تاحال جاری ہیں  فرنٹیٸر کور سبی اسکاٶٹس 72  ونگ کی جانب سے اس دوران نوتال اور ربیع کینال کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ 700  گھرانوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔  جبکہ 20 مارچ ہفتہ کے روز ایف سی کے زیر اہتمام ربیع کے علاقے میں عمر آباد کے مقام پرایک روزہ  فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔جس میں  250  سے زاٸد  مریضوں کو چیک اور معائنہ گیا اور انہیں  ادویات بھی فراہم کی گٸیں۔ان مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔  سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے سینیٸر میڈیکل آفیسر  ڈاکٹر عطا محمد کھوسو  سینیٸر لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ساجدہ بلوچ  اورچاٸلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو  نےبھی مریضوں کو چیک کیا۔  اور ادویات بھی فراہم کیں  اور کیمپ پر آٸے ہوٸے تمام مریضوں کو ایف سی کی جانب سے دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا ۔ ضلع نصیرآباد اور جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ایف سی کی جانب سے تاحال امدادی کاررواٸیاں جاری ہیں جس سے نصیرآباد اور ضلع جھل مگسی کے سیلاب زدگان کو حوصلہ اور ریلیف مل رہا ہے۔  جبکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اوچ پاور پلانٹ کے قریب ایف سی کی قاٸم چیک پوسٹ کی عمارت منہدم ہو گٸی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں