وزیر اعلی حمزہ شہباز کا گجرات آمد کے فورا بعدعزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ 

‏وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گجرات آمد

وزیر اعلی حمزہ شہباز کا گجرات آمد کے فورا بعدعزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ 

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی
‏وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سرجیکل وارڈ کے دورے کے دوران تیمارداربیٹی سے زیر علاج بزرگ خاتون کے مرض کے بارے میں پوچھا
‏وزیراعلی حمزہ شہباز وارڈ میں موجود بنچ پر بیٹھ گئے اور مریضہ کے علاج معالجے کے بارے میں انتظامیہ کو ہدایات دیں 

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے بزرگ خاتون کی بیٹی کو تسلی دی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی والدہ کے علاج میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی
‏وزیر اعلی حمزہ شہباز نے نیورو سرجری وارڈاور رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیا 

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وارڈ میں زیر علاج کمسن ربیعہ عباس کے بارے میں ڈاکٹر سے علاج کے بارے میں معلومات لیں 

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ربیعہ عباس کے آپریشن کے بعد فون پر بات کرانے کی ہدایت کی
‏وزیر اعلی حمزہ شہباز فردا فردا مریضوں کے پاس بھی گئے اور ان کی مزاج پرسی کی 

وزیراعلی حمزہ شہباز نے ایمرجنسی فارمیسی میں موجود انجکشنز کو چیک کیا

وزیر اعلی حمزہ شہباز کی عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایم آرآئی اور دیگر ضروری مشینری فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت

‏وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی پوری طرح فنکشنل کیا جائے گا-حمزہ شہباز

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

‏وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ایک وارڈ کی دیواروں میں کریک دیکھ کر سیکرٹری صحت کو سی اینڈ ڈبلیو سے فوری مرمت کیلئے رابطہ کرنے کی ہدایت کی

ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملنی چاہیئں -حمزہ شہباز

‏پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین علاج معالجہ ملے-حمزہ شہباز 

ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔حمزہ شہباز

مفت اوربہترین علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔حمزہ شہباز

ہسپتالوں میں عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔حمزہ شہباز

‏قمر زمان کائرہ، عابد رضا، سیکرٹری صحت، عمران گورایہ، کمشنر گوجرانوالہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں