نئے ڈی سی نےچارج سنبھالتے ہی دبنگ آرڈر جاری کر دیا

جھنگ( اہم نیوز )جھنگ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر نے چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح عوام کی خدمت کرنا ہے جس کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگاتاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور انکے مسائل جلد از جلد حل ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہرنے کہا کہ سرکاری افسران کی اولین ذمہ داریاں ہیں کہ وہ ضلع کے عوام کو بھرپورریلیف فراہم کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں ۔خصوصاً صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی و خوشحالی کےلئے محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر اس سے قبل بطور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بھی رہ چکے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں