دھماکےدارخبرآگئی۔سابق صدر پاکستان آ رھے ہیں واپسی کی تاریخ بھی بتادی

اسلام آباد(اہم نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کرلیا ہے۔وکیل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی صحت بہتر ہے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ خاندان کے افراد کے مطابق پرویز مشرف یکم مئی کو واپس آنے کو تیار ہیں ،وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت میں سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر ہے ،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر خصوصی عدالت کوسابق صدرکو بغیر فیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں